ابنا: عبداللہ تمیمی نے اپنے وزیر داخلہ سے شکایت کرتے ہوئے کہا کویت کے سرحدی فوجی خلیج فارس کے ملکوں کے شہریوں کو، جو کویت کی سرحد سے عراق جارہے ہیں اور اربعین حسینی میں شرکت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ان کےساتھ برا اور توہین آمیز سلوک کررہے ہیں۔واضح رہے کہ شہداے کربلا کے چہلم کی تاریخ آنے پر دنیا سے کروڑوں افراد کربلا کا رخ کرتے ہیں تا کہ کربلا پہنچ کر حضرت سید الشہدا اور آپ کے اہل بیت اطہار و انصار کا غم مناسکیں۔ عراقی حکومت نے تکفیری وہابی دہشتگردوں کے خطروں کے پیش نظر پورے ملک میں شدید حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔
.......
/169